Home Business تاجروں نے انرجی کی قیمتوں میں کمی کی اپیل کر دی

تاجروں نے انرجی کی قیمتوں میں کمی کی اپیل کر دی

امید کی جاتی ہے کہ انرجی کی قیمتوں میں کمی سے برآمدات میں اضافہ ہوگا۔

1005
0

امید کی جاتی ہے کہ انرجی کی قیمتوں میں کمی سے برآمدات میں اضافہ ہوگا۔

کسی بھی ملک کی ترقی میں ہر شخص کا انفرادی کردار بہت اہم ہوتا ہے۔ مگر یہی افراد جب اکٹھے ہو کر قوم بنتے ہیں تو ملکی مستقبل اور ترقی کا دھارا مزید تیز ہو جاتا ہے۔  آج کے دور کی ضروریات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے یہ واضح ہے کہ آج کسی بھی ملک اور قوم کی ترقی کا انحصار اس کی معیشت اور صنعتوں کی ترقی پر ہے ۔

معیشت کا پہیہ بہترین معاشی پالیسیوں، بزنس اور صنعتوں کے فروغ، درآمدات و برآمدات کی نقل و حمل پر ہی منحصر  ہوتا ہے۔ گو کہ معیشت ایک ملک کی ریڑھ کی ہڈی کے طور پر اپنا کردار ادا کرتی ہے۔ اس لئے جس حد تک ہو سکے، کسی بھی مملکت کو اپنے شہریوں کو بزنس کرنے کی ٓاسانی دینی چاہئے تاکہ معیشت مزید مضبوط ہو۔

انرجی، بجلی کی قیمتوں ، صنعتکاروں
انرجی

گزشتہ دنوں پاکستان میں حکومت کی تبدیلی کے پیشِ نظر ہر شعبہ شش و پنج میں مبتلا ہے۔ کہ نئی حکومت اس شعبے کیلئے کن پالیسیوں کا اعلان کرے گی ۔ اسی ضمن میں کراچی میں تاجروں نے نومنتخب حکومت کی لیڈرشپ سے اپیل کی ہے۔ کہ صنعتی شعبے کی مدد کے لیے بجلی کے نرخوں میں کمی کی جائے۔

کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کے اے ٹی  آئی ) کے قائم مقام صدر فرخ قندھاری نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا۔ پچھلی حکومت کی طرف سے بجلی کے نرخوں میں غیر ضروری اضافے نے براہ راست صنعتوں کو متاثر کیا ہے۔ اس کے نتیجے میں پیداواری لاگت میں تیزی سے اضافہ ہوا۔ اور اب، تاجر  نرخوں  میں مسلسل اضافے سے  تنگ آچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نئی حکومت کو صنعتکاروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہئیں۔ تاکہ معاشی سائیکل موثر انداز میں چل سکے۔

ان کا خیال تھا کہ مصنوعات کی لاگت میں نمایاں کمی سے برآمدی شعبے کو تقویت ملے گی۔  اور اس سے برآمد کنندگان بین الاقوامی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات کو فروغ دینے کے قابل ہوں گے۔

مزید یہ کہ پاکستان میں پیداواری لاگت خطے میں سب سے زیادہ ہے۔ جس کی وجہ سے برآمد کنندگان عالمی منڈی میں مقابلہ کرنے سے قاصر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوری ریلیف کے لیے حکومت کو بجلی کی قیمتوں میں ترجیحی بنیادوں پر کمی کرنی چاہیے۔

قندھاری پرامید تھے کہ نئی حکومت  صنعتکاروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے اقدامات کریں گے۔ پاکستان کی معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے اور ترقی کی مطلوبہ شرح کو حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

  پیداواری لاگت سمیت بجلی، گیس کی قیمتوں میں کمی ملک کی معاشی آزادی اور ترقی کے لیے ضروری ہے۔

مزید خبروں کیلئے ہماری ویب سائٹ ملاحظہ فرمائیے ۔

For all the latest updates and news, visit CxO Global FORUM.

Previous articleAgha Steel is Raising Rs 2 Billion through Sukuk
Next articleZong is Launching a New Offer Named ‘Apna Shehar Gujrat’
Communication Manager, Broadcasting Producer, Creative Director, Script & Screenplay Writer, Storyteller